کھیل و ثقافت

حکومت کی باکسر محمد وسیم کے لیے 3کروڑ کی گرانٹ

وفاقی حکومت نے ورلڈ سلور فلائی ویٹ چیمپیئن باکسر محمد وسیم کےلیے وزیراعظم کی منظوری کے بعد3کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کر دی

ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کا کہناہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے منظور کی گئی 3کروڑ کی گرانٹ محمد وسیم کی ٹریننگ، کوچ اور دوروں کے لیے ٹکٹ کی مدمیں استعمال ہوگی۔

اختر نواز کا کہنا تھا کہ ہم وسیم کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے اور اجلاس میں رقم کے استعمال کے طریقہ کار کو وضع کیا جائے گا جو وسیم کی خواہش پر ہوگا۔

محمد وسیم نے گزشتہ ہفتے فلپائن کے گیمل میگرامو کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل سلور فلائی ویٹ کا کامیاب دفاع کیا تھا۔

باکسر محمد وسیم نے سلور فلائی ویٹ کا دفاع کرنے کےبعد کہناتھاکہ اب آگے بہت بڑا مقابلہ ہوگا جس کے لیے انہیں مالی تعاون کی بہت ضرورت ہے جس کے لیے انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مدد کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ ناقابل شکست رہنے والے محمد وسیم نے پروفیشنل کیرئیر میں اب تک پانچ مقابلوں میں حصہ لیا اور تمام مقابلوں میں چمپیئن رہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close