Featuredکھیل و ثقافت

انگلینڈ کی پارٹنر شپ نے سب تبدیل کردیا

ہم انگلینڈ کے بلے باز رن آوٹ کرنے میں ناکام رہے جو کہ ٹیسٹ میچ میں جرم کے مترادف ہے

مانچسٹر : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مانچسٹر ٹیسٹ ہارنے کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 3وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی ۔ پاکستانی ٹیم دوسری اننگزمیں 169رنز بناکر آوٹ ہوگئی اور انگلینڈکوجیت کیلئے 277 رنزکاہدف دیدیاجو انگلینڈنے جو بٹلر اور ووکس کی شاندار بلے بازی کے ساتھ حاصل کرلیا۔

کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ گیند ریورس سوئنگ نہیں ہو رہا تھا،جب ہم نے پانچ آوٹ کیے تو ہم خوش تھے لیکن پھر انگلینڈ کی پارٹنر شپ نے سب تبدیل کردیا۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم انگلینڈ کے بلے باز رن آوٹ کرنے میں ناکام رہے جو کہ ٹیسٹ میچ میں جرم کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا ٹیسٹ میچ تھا جس کا رزلٹ اپنے حق میں نہ آنے پر مایوسی ہوئی ۔

کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ میں جان ختم ہو گئی تھی جس کے بعد انگلینڈ نے گیم کا مومنٹم بدل دیا اور فیصلہ اپنے حق میں کرنے میں کامیاب ہوئے۔اظہر علی نے کہا کہ بٹلر اور ووکس کی پارٹنر شپ کو جیت کا کریڈٹ دوں گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close