کھیل و ثقافت

رہائش کا منصوبہ ایک پبلک کمپیوٹر میں ملا

اس منصوبے میں کس کھلاڑی کو کون سا کمرہ ملے گا اور ہوٹل کی ہر منزل پر کتنے گارڈ ہوں گے کی تفصیلات شامل ہیں۔ منصوبے کی تفصیلات انگلینڈ ٹیم کے مداح کو ایک پبلک کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ پر ملا۔ یہ کمپیوٹر چنئی کے ایک ہوٹل کی لابی میں رکھا ہوا ہے۔

اس منصوبے میں سادہ کپڑوں میں ملبوس سکیورٹی اہلکاروں اور ہوٹل کے آس پاس چھتوں پر سکیورٹی اہلکاروں کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق اس دستاویز کا نام ‘بندوبست’ ہے اور یہ چنئی پولیس کا آپریشنل آرڈر ہے جو چنئی پولیس کے جوائنٹ اسسٹنٹ کمشنر کے نام ہے۔

جب اس دستاویز کے بارے میں ہوٹل کو بتایا گیا تو ایک ملازم نے کہا کہ پولیس اہلکار اکثر اس کمپیوٹر کو استعمال کرتے ہیں۔

انگلینڈ ٹیم کے مداح نے فوری طور پر انگلینڈ ٹیم مینیجمنٹ کو مطلع کیا جنھوں نے مقامی حکام سے اس سلسلے میں بات کی۔

واضی رہے کہ اس سے سیریز سے قبل انگلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش میں تھی جہاں وہ حکام کے سکیورٹی انتظامات سے کافی خوش تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close