کھیل و ثقافت

تاریخ میں پہلی بار نابینا ٹیم عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی

کراچی : پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن نے سوئیڈن پیرا گیمز میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار نابینا ٹیم عالمی مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن نے یورپی ملک میں منعقد ہونے والے پیرا گیمز میں نابینا ٹیموں کی شرکت سے متعلق اہم اعلان بلائنڈ اسپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیرا گیمز میں پہلی بار نابینا ٹیمز بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گی، اپیل ہے کہ مقابلوں میں شرکت کےلیے ہماری مالی مدد کی جائے۔

بلائنڈ ایسوسی ایشن کے عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ نابینا ٹیموں کی مالی امداد کے بغیر پیراگیمز میں شرکت ناممکن ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close