کھیل و ثقافت

رگبی کا میچ تماشائیوں سے بھرے گراؤنڈ میں ہو گا

نیوزی لینڈ نےاعلان کیا ہے کہ رگبی کا میچ تماشائیوں کی موجودگی میں ہو گا۔

اس بات کا اعلان پیر کو رگبی کی انتظامیہ نے کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے پیر کو ملک میں کرونا کو شکست دینے اور آکلینڈ میں کرونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم جیسنڈا کے اعلان کے بعد نیوزی لینڈ رگبی (این زیڈ آر) نے اپنے بیان میں اس اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے رواں ماہ ہی رگبی کا ایک میچ تماشائیوں کی موجودگی میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔

این زیڈ آر کے مطابق 18 اکتوبر کو ’بلیڈس لوئی‘ کپ کے کھیلے جانے والے میچ میں تمام تماشائیوں کو گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

میچ آکلینڈ کے ایڈن پارک اسٹیڈیم میں آل بلیکس اور ویلابیس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جسے دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد کے گراؤنڈ آنے کی توقع ہے۔

نیوزی لینڈ کی رگبی انتظامیہ نے یہ اعلان ایسے موقع پر کیا ہے جب دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں آہستہ آہستہ بحال کی جا رہی ہیں۔ کہیں محدود تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت ہے تو کہیں بند دروازوں میں میچز کھیلے جا رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ رگبی کے سربراہ کرس لینڈرم نے کہا ہے کہ یہ ایک زبردست خبر ہے کہ آکلینڈ کے فینز اب گراؤنڈ میں بیٹھ کر رگبی کے میچ سے محظوظ ہو سکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close