کھیل و ثقافت

روسی کھلاڑیوں کے عالمی مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد

 کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث روسی ایتھلیٹس پر پابندی کا دورانیہ چار سال سے کم کرکے دو سال کردیا۔

عدالت نے روس کو دو سال کے لیے کھیلوں کے اہم مقابلوں کی میزبانی کے لیے امیدوار بننے سے بھی روک دیا، پابندی میں دوسال کی کمی کے باوجود روسی ایتھلیٹس ٹوکیو اولمپکس 2020 میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کھیلوں کی ثالثی عدالت نے روس کے ایتھلیٹس پر کھیلوں کے بڑے ایونٹس میں آئندہ دو سال کے لیے اپنے ملک کے پرچم تلے کھیلنے پر پابندی لگا دی ہے۔

روسی اتھلیٹس کو انفرادی حیثیت میں کھیلوں میں شرکت کی اجازت ہوگی بشرطیکہ ان پر کسی مجاز ادارے کی جانب سے معطلی کی پابندی عائد نہ کی گئی ہو۔

اس فیصلے کا مطلب ہے کہ روس کے اتھلیٹس آئندہ سال منعقد ہونے والے ٹوکیو اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز کے ساتھ ساتھ 2022میں منعقد ہونے والے بیجنگ سرمائی کھیلوں میں بھی اپنے ملک کے پرچم تلے شرکت نہیں کرسکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close