کھیل و ثقافت
شاداب خان انجری کا شکار، ڈاکٹرز کا 6 ہفتے آرام کا مشورہ
آکلینڈ : ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی قیادت کرنے والے آل راؤنڈر شاداب خان انجری شکار کا ہوگئے، ڈاکٹرز نے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کپتان کے فرائض انجام دینے والے شاداب خان انجری بائیں ٹانگ میں انجری کروا بیٹھے۔
ڈاکٹرز نے آل راؤنڈر شاداب خان کی بائیں ٹانگ میں انجری کی وجہ سے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔
ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی اسکین میں بائیں ٹانگ میں انجری کی تشخیص ہوئی ہے، خیال رہے کہ شاداب خان کیویز کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ زخمی ہوئے تھے۔