پی سی بی نے مصباح الحق کی چھٹی کرنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور: بورڈ نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو اُن کی خراب کارکردگی کے باعث عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے دعوی کیا ہے کہمصباح الحق کی جگہ پی سی بی نے زمبابوے کے سابق کرکٹر اینڈی فلاور کو قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے جبکہ پی سی بی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی نہ ہی تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے چلنے والی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کی خراب پرفارمنس کی وجہ سے ہیڈ کوچ کو نکالا نہیں جائے گا۔
شعیب اختر نے مزید کہا کہ اینڈی فلاور ہیڈ کوچ کو عہدہ سنبھالنے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کر پا رہے کیونکہ ابھی وہ ملتان سلطان کے کوچ ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ رواں سال پی ایس ایل سے کچھ کمائی کر لیں۔
انہوں نے کہا کہ اینڈی فلاور پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے بعد قومی ٹیم کو جوائن کریں گے اور وہ اپنا سیٹ اپ لائیں گے اور سفارشی کھلاڑیوں کی چھٹی کریں گے۔
شعیب اختر نے کہا کہ وقار یونس اپنی نوکری بچانے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کرکٹ کی دنیا کے عظیم بالر مصباح الحق کے ماتحت کام کر رہے ہیں مگر اب بھی انہیں ملازمت کے لالے پڑیں ہیں۔