کھیل و ثقافت

بابراعظم کی قیادت میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

بابراعظم کی قیادت میں منتخب کردہ کھلاڑیوں میں محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، عابد علی ، عمران بٹ ، اظہر علی ، فواد عالم ، سرفراز احمد ، فہیم اشرف ، یاسر شاہ ، شاہین آفریدی ، عبداللہ شفیق ، آغا سلمان ، سعود شکیل ، کامران غلام ، محمد نواز ، نعمان علی ، ساجد ، خان ، حسن علی ، حارث رؤف اور تابش خان شامل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کیخلاف خراب کارکردگی پرشان مسعود‘ محمد عباس‘ ظفر گوہر‘ حارث سہیل کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے ہوم سرزمین پر جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کیا۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ ہم جو بھی سلیکشن کریں گے تو کوشش کریں گے کھلاڑی کو معلوم ہو کہ اس کا ٹیم میں کیا کردار ہے اور ہماری موجودہ ٹیم میں کس طرح کی بیٹنگ درکار ہے۔

ایک سال سے زیادہ عرصے تک زخمی ہونے کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہونے والے پیسر حسن علی اور لیفٹ آرم سپنر نعمان علی کو ڈومیسٹک سرکٹ میں مسلسل پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آؤٹ آف فارم اوپنر شان مسعود ، مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل اور فاسٹ بائولر محمد عباس کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم 16 جنوری کو کراچی پہنچے گی اور پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 جنوری تک کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 سے8 فروری تک ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close