Featuredکھیل و ثقافت
کراچی ٹیسٹ جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف برتری حاصل کرلی
جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف 29 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 220 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالیے، جنوبی افریقہ کو پاکستان کے خلاف 29 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
کیشو مہاراج 2 اور ڈی کاک بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جاب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تین اہم وکٹیں حاصل کیں، نعمان علی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل پاکستان کراچی ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی، اور پاکستان کو 158 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔