انگلش کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خبر
مانچسٹر: انگلش کرکٹ بورڈ نے گذشتہ سال ملتوی ہونے والے دی ہنڈرڈ ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا۔
ای سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دی ہنڈرڈ ایڈیشن کے لئے رواں سال اکیس جولائی کو میدان سجیں گے، پہلا میچ اوول میں مانچسٹر اور اوول انوینبلز کے درمیان کھیلا جائے گا، مین فارمیٹ کے میچز بائیس جولائی سے شروع ہوں گے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق مین اور ویمن فارمیٹ کے ابتدائی میچز کے علاوہ دونوں ٹیمیں ایک ہی دن ایک ہی میدان میں میچز کھیلیں گی، مین اور ویمن فارمیٹ کے ابتدائی میچز کے علاوہ دونوں ٹیمیں ایک ہی دن ایک ہی میدان میں میچز کھیلیں گی۔
ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دی ہنڈرڈ ایڈیشن میں دو درجن سے زائد پاکستانی کھلاڑی بھی ڈرافٹ لسٹ میں موجود ہیں، اس کے علاوہ جولائی میں پاکستان کا دورہ انگلینڈ بھی شیڈول ہے۔
فہرست کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک لاکھ پاؤنڈ کی بیس پرائز کے ساتھ مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں، سابق کپتان شاہد آفریدی 80 ہزار پاؤنڈز کی بیس پرائز کے ساتھ دوسرے مہنگے ترین کرکٹرز کے گروپ میں شامل ہیں جبکہ محمد حفیظ، شاداب خان اور وہاب کی بیس پرائز 60 ہزار پاؤنڈز مقرر کی گئی ہے۔