کھیل و ثقافت
برف پر ’ڈرون بورڈنگ‘ کریں
آپ نے برف پر کھیلے جانے والے کئی کھیلوں کے بارے میں سنا ہوگا۔ لیکن کیا آپ ڈرون بورڈنگ کے بارے میں جانتے ہیں؟
یورپی ملک لٹویا میں کچھ نوجوانوں نے ڈرون کی ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے برف پر کھیلا جانے والا نیا کھیل ڈرون بورڈنگ متعارف کروا دیا۔
جینس پٹرماز نامی نوجوان، جو اس طریقہ کھیل کا ایجاد کنندہ ہے اپنے اس آئیڈیے کو جدید ٹیکنالوجی کے جدید استعمال کا نام دیتا ہے۔
اس کھیل میں ایک وزنی ڈرون سے 4 رسیاں باندھی دی جاتی ہیں۔ رسیوں کے دوسرے سروں پر اسکیٹنگ بورڈ پر سوار شوقین افراد اسے پکڑ کر اس کے ساتھ کھنچے چلے جاتے ہیں۔
اس کو تخلیق کرنے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2 سال قبل اس کھیل کا آئیڈیا سوچا تھا۔ اسے عملی جامہ پہنانے میں انہیں 2 سال کا وقت لگا اور اب وہ اسے مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔