کھیل و ثقافت

کورونا: سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکراسپتال میں داخل

کورونا وائرس میں مبتلا بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر اسپتال میں داخل ہوگئے۔

سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے 27 مارچ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں معمولی نوعیت کی علامات ہیں تاہم ان کے گھر میں تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سچن ٹنڈولکر پہلے گھر میں قرنطینہ گزار رہے تھے تاہم اب وہ اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں جس کی تصدیق خود بھی انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے کی۔

https://twitter.com/sachin_rt/status/1377853111944015873?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1377853111944015873%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F249935-

47 سالہ سچن ٹنڈولکر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر ڈاکٹرز کے مشورے پر اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں، امید ہے چند ہی روز میں گھر واپسی ہوگی۔

سچن ٹنڈولکر نے دعا کرنے اور نیک تمناؤں کے اظہار پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close