کھیل و ثقافت
پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹوں کی فروخت 25فروری سے شروع ہو گی :نجم سیٹھی
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا اور ٹکٹوں کی فروخت 25فروری سے شروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی ہوگا ،8سے 10کھلاڑیوں کے ریٹ بڑھا دیئے ہیں اور پی ایس ایل فائنل کھیلنے کیلئے غیر ملکی کھلاڑی راضی ہیں اور ٹیمز میں شامل بھی ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج مجھ سے بہت سے لوگوں نے پوچھاہے کہ ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہو گی لیکن میں نے کسی کوجواب نہیں دیا لیکن آپ کو بتارہاہوں کہ ٹکٹوں کی فروخت 25فروری سے شروع ہو گی۔ ان کا کہناتھا کہ ابھی یہ نہیں بتا سکتے کہ کون کونسے غیر ملکی کھلاڑی فائنل میچ کھیلیں گے ۔