کھیل و ثقافت
کرکٹ شائقین کے لیے افسوس ناک خبر! قومی کرکٹر جان کی بازی ہار گئے۔
بلوچستان کے شہر چمن میں ڈکیتی کی پیش آئی ڈکیتوں نے چمن میں موٹر سائیکل سوار فرسٹ کلاس کرکٹر کو نشانہ بنایا۔
محمد نعیم بازار سے موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا، ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی گئی جس سے محمد نعیم زندگی کی بازی ہار گیا۔
حکام کے مطابق محمد نعیم کی لاش ض بطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔
جس کے بعد ورثا نے لاش ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا اور ٹا ئر جلا کر مال روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔
مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔
چمن میں ڈاکو راج عام ہے، انتظامیہ بھی تحفظ دینے میں ناکام ہے۔
گزشتہ سال چمن قندھاری بازار میں موجود نیو احمد موبائل شاپ میں ڈک، یتی ہوئی تھی، ڈاکوچھت توڑ کر دکان سے لاکھوں روپے کاسامان اور نقدی لے اڑے تھے۔