کھیل و ثقافت

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر قومی ٹیم کے لئے ماہر نفسیات رکھنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کے لئے ماہر نفسیات رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

 

یہ دوسری بار ہوگا جب قومی کرکٹ ٹیم کے لئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

 

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے لئے ماہر نفسیات رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ماہر نفسیات کی آسامی کے لئے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ماہر نفسیات کی تعیناتی کا مقصدر کھلاڑیوں کےروز مرہ کے برتاؤپر نظر رکھنا ہوگا۔

 

یہ دوسرا موقع ہوگا جب قومی کرکٹ ٹیم کے لئے ماہر نفسیات رکھا جائے گا، اس سے قبل گذشتہ سال نومبر میں دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے قرنطینہ کے مشکل وقت میں کرکٹرز کی ذہنی صحت کا خیال رکھنے کی خاطر ماہرنفسیات کی خدمات لینےکافیصلہ کیا تھا۔

 

 

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کے چھ ارکان کی کرونا ٹیسٹ مثبت آئی تھی، جس کے باعث انہیں قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

 

مسلسل قرنطینہ میں رہنے کے باعث کرکٹرز ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث پاکستان کو دورہ نیوزی لینڈ میں عبرتناک شکست ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close