کھیل و ثقافت
حکومت کی جانب سے زمبابوے کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت
لاہور: حکومت کی جانب سے زمبابوے کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دیدی گئی۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ امور ریاض پیرزادہ سے اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں زمبابوین وزیر کھیل ماخوسینی ہلونگ وین نے ملاقات کی، اس دوران زمبابوین کرکٹ ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دیدی گئی، جواب میں مہمان عہدیدار نے پیش رفت کی یقین دہانی کرادی، کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ٹوینگوا مخلانی کا کہنا ہے کہ سفارشات اپنے وزیراعظم کے سامنے رکھتے ہوئے ٹیم بھیجنے پر غور کریں گے۔
دوسری جانب غیر ملکی کرکٹرز نے لاہور میں سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ڈیرن سیمی نے کہا کہ درست سمت میں چھوٹا قدم اٹھایا گیا، وقت افادیت ثابت کردے گا۔ ریاد ایمرت نے کہا کہ خدشات تو ہوتے ہیں لیکن ایمانداری کی بات ہے کہ وہاں پہنچے تو خود کو انتہائی محفوظ محسوس کیا۔