کھیل و ثقافت

میری ماں نے لاہور جانے سے منع کیا مگر میں بہترین سیکیورٹی انتظامات پر مطمئن تھا: ڈیوڈ میلان

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے برطانوی کرکٹر ڈیوڈ میلان نے لاہور آنے کیلئے اپنی ماں کے خدشات کو بھی نظرانداز کر دیا۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں ڈیوڈ میلان کا کہنا تھا کہ ان کی ماں نے اپنے خدشات ظاہر کئے اور انہیں لاہور جانے سے منع کیا تاہم وہ بہترین سیکیورٹی انتظامات پر مطمئن تھے اور حقیقت تو یہ ہے کہ 22,000 ہزار لوگوں نے قذافی سٹیڈیم کا رخ کیا۔ ڈیوڈ میلان نے کہا کہ انہوں نے تب ہی لاہور جانے کا پختہ ارادہ کر لیا تھا جب انہیں خصوصی سیکیورٹی سے متعلق علم ہوا۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ میلان ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے لاہور میں فائنل میچ کھیل کر دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے اور تاریخ میں وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close