آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، پلئینگ کنڈیشنز کا اعلان
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 18 جون سے ساؤتھ ہمپٹن میں شیڈول ہے، 23 جون ریزرو ڈے ہوگا، ریزرو ڈے کا مقصد بھارت اور نیوزی لینڈ کے اس تاریخی میچ کو فیصلہ کن بنانا ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ڈرا یا ٹائی ہونے کی صورت میں دونوں ٹیمیں مشترکہ چیمپئن قرار پائیں گی۔
میچ میں گریڈ ون ڈیوک بال کے ساتھ امپائرز کو بہتر فیصلوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی میسر ہوگی، انٹرنیشنل کرکٹ کی پلینگ کنڈیشنز میں ہونے والی دوسری تبدیلیوں کا بھی اس میچ میں اطلاق ہوگا۔
واضح رہے کہ بھارت چوتھے ٹیسٹ میں مہمان انگلینڈ کو ایک اننگز اور 25 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچا تھا۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ آئی سی سی نے کرونا وبا کے باعث ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا وینیو تبدیل کردیا تھا، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لندن سےساؤتھمپٹن منتقل کیا گیا اس سے قبل ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہوم آف کرکٹ لارڈز میں شیڈول تھا۔