کھیل و ثقافت
ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا فرنچ اوپن ٹینس سے دستبردار
عالمی نمبر دو جاپان کی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے تنازعہ پر فرنچ اوپن ٹینس سے دستبردار ہوگئی۔
ناؤمی اوساکا نے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے دوران میڈیا سے بات کرنے سے معذرت کرلی تھی۔
پہلے مرحلہ کے مقابلہ میں جاپانی ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکانے فرنچ اوپن کے پہلے راؤنڈ میں رومانیہ کی پیٹریکا ماریا کو شکست دی۔
تاہم مقابلہ کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرنے سے انکار کیا جس پر انہوں پندرہ ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا۔
ناؤمی اوساکا نے کہا ہے کہ کچھ وقت ٹینس کورٹ سے دور رہنا چاہتی ہوں، میڈیا کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار تھی اس لئے یہ فیصلہ کیا۔