وہ یورپی ملک جہاں خواتین اب حجاب پہن کر بھی فٹ بال کھیل سکیں گی
یورپی ملک فن لینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن نے اپنی خواتین کھلاڑیوں کیلئے اسپورٹس اسکارف متعارف کرا دیئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کی سپورٹس ایسوسی ایشن نے خواتین کھلاڑیوں کے لیے ’اسپورٹس حجاب‘ متعارف کروایا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین فٹبال کی جانب راغب ہوں۔
ویمن فٹبال ایسوسی ایشن سربراہ ہیڈی پہلاجا نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ اس مقصد کے لئے ہم نے اب تک اپنی خواتین کھلاڑیوں میں درجنوں ا سکارف تقسیم کر دیئے ہیں۔
پہلاجا نے اعتراف کیا کہ فن لینڈ میں تارکین وطن کے خاندانوں کی لڑکیوں کو فٹ بال کلب میں داخل کرنا واقعی مشکل تھا، لہذا ہم آپ کے مذہب سے قطع نظر یہ اقدام شروع کرنا چاہتے ہیں چاہے آپ حجاب کا استعمال کریں یا نہ کریں۔
واضح رہے کہ رواں ماہ فن لینڈ پہلی مرتبہ یورپی چیمپئن شپ میں حصہ لے گا، جبکہ خواتین کی ٹیم نے پہلی بار یورو 2021 میں کامیابی سے اپنی جگہ بنا لی ہے۔
یاد رہے کہ سال دو ہزار اٹھارہ میں پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے کیے گئے تجزیے میں معلوم ہوا تھا کہ فن لینڈ میں یورپ کے پندرہ ممالک میں سب سے زیادہ مضبوط مسلم مخالف رویہ پایا جاتا ہے۔