کھیل و ثقافت

ڈبلیو ڈبلیو ای کے اکھاڑے میں ایسا منظر دیکھنے کو مل گیا کہ نواز شریف کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے متعدد مرتبہ وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کیا اور گو نوازگو“ کا نعرہ لگایا۔ اس نعرے سے وزارت عظمیٰ تو تبدیل نہ ہوئی البتہ یہ نعرہ خود اتنا مشہور ہو گیا ہے کہ اب حالات کوئی بھی ہوں، یہ سننے کو ضرور مل جاتا ہے۔ اس چھوٹے سے نعرے کو اگر پاکستان کی تاریخ کے مشہور ترین نعروں میں سے ایک کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا۔ پبلک ٹوائلٹ کی دیواروں سے لے کر بسوں کی سیٹوں تک، گلیوں کی دیواروں سے کالجز، یونیورسٹیز کی کلاس رومز تک، کہیں نہ کہیں یہ نعرہ درج ضرور ملتا ہے اور اب اس کی گونج ڈبلیو ڈبلیو ای تک بھی جا پہنچی ہے۔ حالیہ ہفتے کے آغاز میں پیر کی رات ”رائ“ ایونٹ ہوا جس دوران ٹرپل ایچ اپنے مخالف سیتھ رولنز کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے۔ اس تمام وقت کے دوران تماشائیوں میں ایک سبز رنگ کا چارٹ نظر آیا اور جب اسے بغور دیکھا گیا تو اس پر بھی ”گو نواز گو“ درج تھا۔

ابتدائی طور پر تو یہ نظر کا دھوکا محسوس ہوا اور اس پر ”Behold the man“ نظر آیا جو سمجھ میں بھی آتا ہے کیونکہ مذکورہ شخص ٹرپل ایچ کا مداح لگتا ہے لیکن جب کیمرے کی آنکھ نے ذرا قریب سے یہ پوسٹر دکھایا تو آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا کیونکہ اس پر واقعی ”گو نواز گو“ لکھا ہوا تھا۔ ممکن ہے کہ پوسٹر پکڑنے والے شخص نے دونوں جانب الگ لگ جملے لکھے ہوں اور وقتاً فوقتاً اسے گھوما دیتا ہو لیکن بغور جائزہ لینے کے بعد بھی یہ ”گو نواز گو“ ہی نظر آتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close