کھیل و ثقافت

ہم جب میچ ہارتے ہیں تو ہاشم آملہ۔۔۔“ جنوبی افریقی کھلاڑیوں کا ایسا بیان کہ آپ کا ایمان بھی تازہ ہو جائے گا

لاہور: جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہاشم آملہ کو دین اسلام کی پیروی کے باعث پوری دنیا میں بہت عزت ملتی ہے۔ ان کی عزت میں اس وقت اور بھی اضافہ ہو گیا تھا جب انہوں نے ہر مہینے 500 ڈالر جرمانہ ادا کرنے کی حامی تو بھر لی مگر اپنی کٹ پر شراب بنانے والی کمپنی کااشتہار نہ لگایا۔ پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر سعید انور نے ہاشم آملہ کے بارے میں ایک نیا انکشاف کیا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ کا ایمان بھی تازہ ہو جائے گا اور آپ کے دل میں ہاشم آملہ کی عزت بھی بڑھ جائے گی۔

سعید انور ایک جگہ بیان دے رہے تھے کہ یوں گویا ہوئے ” ہاشم آملہ اپنے ملک کا سب سے عزت دار شہری ہے، میں جب جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن گیا اور وہاں بیان دیا تو اسے سننے والوں میں سے 90 فیصد لوگ غیر مسلم تھے۔ ہاشم آملہ بھارت کا دورہ کر کے ڈیڑھ مہینے بعد واپس آیا تھا ۔ جہاز سے اتر کر موبائل آن کیا تو دوست نے پوچھا کہ تمہارے بیوی اور بچے آئے ہوئے ہیں، تمہیں گھر چھوڑ دوں یا سٹیڈیم میں سعید انور کا بیان سن کر ہی گھر جاﺅ گے تو ہاشم آملہ نے جواب دیا کہ میں بیچوں بچوں کے ساتھ مل کر اور سعید انور کا بیان سن کر گھر جاﺅں گا۔

ہاشم آملہ سیدھا سٹیڈیم آیا اور جہاں اس کی جنید جمشید شہید سے بھی ملاقات ہوئی۔ وہاں دیگر کرکٹرز بھی موجود تھے جو ہاشم آملہ کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ تم غیر مسلم ہو اور ہاشم آملہ مسلم ہے، اس کا تم لوگوں پر کیا اثر پڑا ہے۔ انہوں نے جواب دیا کہ ہاشم آملہ نماز قائم کرتا ہے اور قرآن پڑھتا ہے،ہم جب بھی میچ ہارتے ہیں یا بری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ہاشم آملہ کا چہرہ دیکھتے ہیں جس سے ہمیں سکون ملتا ہے، ہم سوچتے ہیں کہ اس کے اندر کتنا سکون ہو گا۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close