کھیل و ثقافت
لاہور قلندرز کی بقاء کی واحد امید گلیڈی ایٹرز کی جیت ہے
مسلسل چار شکستوں کے بعد لاہور پر پلے آف سے باہر ہوجانے کی تلوار لٹکنے لگی۔
پاکستان سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت تین ٹیموں کے پوائنٹس10، 10 ہیں تاہم ان کے درمیان نیٹ رن ریٹ کا فرق موجود ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی تو پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن یقینی ہے، ملتان سلطانز کے 9 میچز میں 10 پوائنٹس ہے اور وہ آخری میچ اسلام آباد سے کھیلے گا۔
پشاور زلمی 0.586 کے رن ریٹ اور دس پوائنٹس کے ساتھ اس وقت تیسرے نمبر پر ہے۔
لاہور قلندرز کا رن ریٹ منفی 0.589 ہے، کراچی کنگز کا نیٹ رن ریٹ بھی اس وقت منفی 0.212 ہے اور کوئٹہ سے جیت کی صورت میں یہ یقینی طور پر بہتر بھی ہوگا اور اس صورتحال میں لاہور قلندرز کی ٹیم باہر ہوجائے گی۔
یوں لاہور قلندرز کی ٹورنامنٹ میں بقاء کیلئے واحد امید آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کے خلاف جیت ہے۔