کھیل و ثقافت

برطانیہ میں والدین 7 ماہ کے بچے کو 6 ماہ تک آئس کیوب کھلاتے رہے

لندن: گزشتہ روزایک جوڑے نے ویب سائٹ ’ریڈٹ‘ پر دیگر لوگوں سے سوال کیا کہ ’ ان کا بچہ سبزیاں اور پھل تو شوق سے کھا لیتا ہے لیکن ’ آئس کیوب‘ کھانے میں بہت نخرے کرتا ہے

’ بچوں کے غذائی چارٹ‘ میں پھلوں اور سبزیوں کے ساتھ آئس کیوب کھلانے کا بھی کہا گیا تھا۔
ریڈٹ پرموجود دیگرافراد نے اس جوڑے سے غذائی چارٹ کی تصویر شیئر کرنے کا مطالبہ کیا، جسے دیکھ کرلوگوں نے سر پکڑ لیا کیوں کہ اس غذائی چارٹ میں آئس کیوب کی تصاویر بچے کو دی جانے والی غذا کی مقدار کا تعین کرنے کے لیے بطور حوالہ دی گئیں تھی۔

چارٹ میں واضح لکھا ہوا تھا کہ بچے کو ایک آئس کیوب کے سائز کے حساب سے مٹر کے دانیں کھلائیں، دو آئس کیوب کے برابر گاجر کھلائیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بھی برطانیہ کی سفری پابندی کی ریڈ لسٹ میں شامل

غلط فہمی میں یہ جوڑا مٹر، ڈیری مصنوعات ، انڈوں، اناج اور گاجر کے ساتھ ساتھ بچے کو 6 ماہ تک تین آئس کیوب روزانہ کھلاتے رہے،

تاہم خوش قسمتی سے بچے کی صحت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close