کھیل و ثقافت

مصباح کے بعد یونس خان کا بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کراچی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے بعد تجربہ کار بلے باز یونس خان نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے کھیلنے کی کوشش کی اور یہی سوچا کہ کھیل کے دوران میرا سر فخر سے بلند رہے۔ ہرکھلاڑی کی زندگی میں ایسا وقت آتا ہے جب وہ اپنے جنون سے پیچھے ہٹ جاتا ہے اور میرا وقت بھی آگیا ہے، وہ اعلان کرتے ہیں کہ دورہ ویسٹ انڈیز ان کا آخری دورہ ہوگا ، اس کے بعد وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

یونس خان نے کہا کہ میرے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا احترام کیاجائے، مجھ سے جو غلطی ہوئی اسے نظر انداز کردیں جب کہ کوشش کروں گا کہ استعفیٰ پر یوٹرن نہ لوں لیکن ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پاکستان کو جب ضرورت پڑی میں حاضر رہوں گا۔

واضح رہے کہ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 115 میچز کی 207 اننگز میں 53.06 کی اوسط سے 9977 رنز بنا چکے ہیں اور انہیں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کے لئے صرف 23 رنز درکار ہیں۔ اگر یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلتے ہیں تو اس بات کا قومی امکان ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے 10 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بننے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close