کھیل و ثقافت

ارجنٹائن کے اسٹارفٹبالر لائنل میسی اور بارسلونا کی راہیں 21سال بعد جدا ہو گئیں

فٹبال کلب بارسلونا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملات طے نہ ہو سکے، میسی نئے معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے

میسی اور بارسلونا کے درمیان معاہدہ گزشتہ ماہ جولائی میں ختم ہوا تھااور یہی خیال کیا جارہا تھا کہ اسٹار فٹالر کلب سے مزید معاہدہ کرلیں گے لیکن لائنل میسی اور کلب کے درمیان معاہدہ دوبارہ طے نہیں پاسکا ہے۔

بارسلونا کلب کو خیر باد کہنے کے بعد فٹبال شائقین کو انتظار ہے کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی اب کون سے کلب سے کھیلتا نظر آئے گا۔

یہ بھی پڑ ھیں : لیونل میسی صرف 6 ماہ کےمہمان

بارسلونا فٹبال کلب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائنل میسی اور کلب دونوں ہی اس بات پر تیار تھے کہ میسی کلب کے لیے کھیل جاری رکھیں تاہم ہسپانوی فٹبال لیگ کے قواعد میسی سے ہونے والے نئے معاہدے کے اسٹرکچر کے آڑے آگئے۔

کلب نے میسی کے مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔ میسی نے 2000 میں بارسلونا کی یوتھ ٹیم کو جوائن کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close