کھیل و ثقافت

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنزسنگلز فائنل پہلی بار دونوجوان کھلاڑیوں کےدرمیان

برطانیہ کی اٹھارہ سالہ کھلاڑی ایما راڈو کانو اور کینیڈا کی انیس سالہ لیلیٰ فرنانڈز حریفوں کوشکست دے کرفائنل میں پہنچ گئیں

ڈیبیو گرل برطانیہ کی ایما راڈوکانوکا کارنامہ، گرینڈ سلم فائنل میں پہنچنے والی پہلی کوالیفائر کھلاڑی بن گئیں۔

اٹھارہ سالہ ایما نے سیمی فائنل میں یونان کی ماریہ سکاری کو چھ ایک اورچھ چار سے حیران کن شکست دی۔

یہ بھی پڑ ھیں : ایشلے بارٹی اور پیلسکووا ومبلڈن ٹینس کے فائنل میں

ایما چوالیس سال بعد کسی بڑے ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی برطانوی خاتون کھلاڑی ہیں، فائنل میں ان کا مقابلہ کینیڈا کی انیس سالہ کھلاڑی لیلھا فرنانڈزسے ہوگا

فرنانڈز نے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈ بیلاروس کی آریانا سبالینکا کوسات چھ ، چار چھ اور چھ چار سے اپ سیٹ شکست دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close