نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں بھی حملے ہوتے ہیں مگر لوگ اسے بھول جاتے ہیں
)ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کا اپنے ایک ٹو یٹ میں کہنا ہے کہ بھیڑوں کے لباس میں بھیڑیوں سے آگاہ رہیں۔
سیمی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں بھی حملے ہوتے ہیں مگر لوگ اسے بھول جاتے ہیں۔
Be aware of the wolves in sheep clothing. They will eat you in your sleep even right after feeding them..
— Daren Sammy (@darensammy88) September 20, 2021
ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کا واپس جانا بہت مایوس کن ہے، میں نہیں سوچ سکتا کہ ایسا کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جتنی پی سی بی، حکومت اور سکیورٹی فورسز نے کرکٹ کی بحالی کے لیے کوششیں کی ہیں اس کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم کا واپس جانا بہت زیادہ مایوس کن ہے۔
The @TheRealPCB and the government have worked so hard to get cricket back to Pakistan. Again I will say Pakistan is one of the safest places I’ve played cricket. The fans are amazing. I feel at home when I’m there. So disappointed right now. https://t.co/7vlGIRw73h pic.twitter.com/PUaZgG8qBS
— Daren Sammy (@darensammy88) September 17, 2021
انہوں نے کہا کہ 6 سال سے پاکستان آرہا ہوں، پی ایس ایل کا پہلا فائنل جب لاہور میں کھیلا جارہا تھا تو ہمارے ذہن میں سیکیورٹی کی کوئی فکر نہیں تھی۔ پہلے لوگ پوچھتے تھے کیا پاکستان جانا محفوظ ہے مگر اب جب کرکٹرز پاکستان جانے کے بارے میں پوچھتے ہیں تو سکیورٹی نہیں کھانے پینے کی جگہوں کے بارے میں سوالات کرتے ہیں۔