انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور مستعفی ہوگئے
دورہ پاکستان کی منسوخی انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو لے ڈوبی
برطانوی میڈیا کے مطابق چیئرمین انگلینڈ کرکٹ بورڈ ( ای سی بی )آئن واٹمور کودورہ پاکستان منسوخ کرنےپرتنقیدکاسامناتھا آئن واٹمور 10ماہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے عہدے پر تعینات رہے۔
. برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ واٹمور بورڈ آف گوررنرز کی باہمی رضامندی کے بعد عہدے سے الگ ہوئے ہیں۔
برطانوی میڈ یا کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ صرف 10 ماہ عہدے پر رہ سکے جبکہ 5 سال عہدے کی مدت تھی۔
ای سی بی کے چیئرمین پاکستان میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو نہ بھیجے کا پریشر نہ سنبھال سکے ، سابق کرکٹرز نے انگلینڈ بورڈ پر پاکستان ٹیم نہ بھیجے پر سوالات اٹھائے تھے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) کے چیئرمین آئن واٹمور کا کہنا ہے کہ کوروناوباسےقبل میری تعیناتی ہوئی تھی، کورونا وبااور مسلسل بائیو سیکیور ببل میں رہ کر کام کرنا مشکل ہے۔
آئن واٹمور کا کہنا تھا کہ بورڈ کی رضامندی سے عہدےسے مستعفی ہوا ہوں، امید ہے اس دوران میں انگلینڈکرکٹ بورڈ نیا چیئرمین ڈھونڈ لے گا۔