کھیل و ثقافت
اسکاٹش ٹیم کو شکست ، کیویز 16 رنز سے کامیاب
دبئی : نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی۔
گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دے دیا۔
جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز بناسکی۔
کیویز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے۔
کیویز کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 93 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ گلین فلپس نے 33 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
جواب میں اسکاٹش ٹیم نے بھی بھرپور مقابلہ کیا تاہم وہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بناسکی۔
سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ میچ نیوزی لینڈ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔