کھیل و ثقافت

شاہد آفریدی کا پی ایس ایل سیزن 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے کا امکان

شاہد آفریدی پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا چاہیں گے۔

اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی 2022 میں پاکستان سپر لیگ میں اپنا آخری سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے پی ایس ایل سیزن 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے کا قوی امکان ہے، اس حوالے سے ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس جون میں شاہد آفریدی کا بھی ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا چاہیں گے۔

شاہد آفریدی کے اس بیان کی تصدیق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میڈیا مینیجر اعظم خان کی جانب سے بھی کی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close