Featuredکھیل و ثقافت

جونیئرہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلی فتح حاصل کرلی ہے

بھوبنشیور: بھارتی شہر بھوبنشیور میں جاری جونئیر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے

بھارتی شہر بھوبنشیور میں جاری جونئیر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے، افتتاحی میچ میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان نے آج مصر کو 1-3 سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے تینوں گول محمد رضوان نے پینلٹی کارنر پر اسکور کئے، مصر کی جانب سے واحد گول الغیدی نے کیا۔

گرین شرٹس کل اپنا تیسرا میچ ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گی، میچ میں کامیابی ٹیم کو کوارٹر فائنل کے قریب کردے گی جبکہ شکست کی صورت میں پاکستان سپر ایٹ راونڈ سے باہر ہوسکتاہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سابق عالمی چیمپئن شہباز جونیئر کینیڈین ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں بیلجیئم، چلی، ملائیشیا اور جنوبی افریقہ گروپ بی میں کینیڈا، فرانس، بھارت اور پولینڈ گروپ سی میں جنوبی کوریا، ہالینڈ، اسپین اور امریکا جبکہ گروپ ڈی میں پاکستان، ارجنٹائن، مصر اور جرمنی شامل ہے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 5 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close