کھیل و ثقافت

آئی سی سی میں افغانستان کی شمولیت کی حمایت کریں گے، نجم سیٹھی

لاہور: پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ افغانستان کی آئی سی سی میں شمولیت کی حمایت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سیریز کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائےگا ،افغانستان کی ٹیم پاکستان آرہی ہے اور ایک ایک کرکے باقی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے پاس بہترین کھلاڑی موجود ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو افغانستان میں بہترین سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے بارے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ عاطف مشعل ، افغان صدر اشرف غنی کے بہت قریبی دوست ہیں اوران کے پاکستان آنے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اچھے ہونگے۔

قبل ازیں پی سی بی کے چیئرمین اور افغانستان کرکٹ بورڈکے سربراہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے اعلان کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان لاہور اور کابل میں ایک ایک ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close