ڈھاکا ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کی نذر
ڈھاکا: دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنالیے ہیں
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مسلسل بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم کردیا گیا، تیسرے روز کا کھیل کل آدھے گھنٹے قبل شروع ہوگا۔
میچ میں بارش کے باعث پہلے سیشن کا کھیل نہیں ہوسکا مگر لنچ سے قبل بارش کے رک جانے پر امپائرز نے پچ اور گراؤنڈ کا جائزہ لیا اور اسے کھیلنے کے قابل قرار دیا تھا، تاہم 6 اعشاریہ 2 اوورز کے بعد ہی دوبارہ بارش ہونے کی وجہ سے میچ کو روکا گیا اور مسلسل بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم کردیا گیا۔
گزشتہ روز دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے قبل ختم کردیا گیا تھا۔
دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنالیے ہیں، کپتان بابر اعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اتوار کو ڈھاکہ میں پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن بارش کی وجہ سے کھیل کو منسوخ کرنے کے بعد پچ کو ڈھانپنے والی پلاسٹک شیٹ پر پھسل رہے ہیں۔