کھیل و ثقافت

وارم اپ میچ، بھارت نے بنگلہ دیش کو 240 رنز سے شکست دیدی

لندن: چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہونے والے وارم اپ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو انتہائی دردنا ک شکست سے دوچار کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے باولر نے بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن کو تباہ کرتے ہوئے 325رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 84رنز ہی پر پوری ٹیم کو آوٹ کر دیا ۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیااور بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر بھارت نے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر324رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 23.5 اوورز میں صرف 84رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوئی ،جس میں صرف تین کھلاڑی ہی ڈبل فگر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے جن میں حسن میراز 24رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ۔دوسری جانب بھارت کی جانب سے کمار اور یادیو نے 3,3کھلاڑیوں ،محمد شامی ،بمراہ ،پانڈیا اور ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل بھارت کی جانب سے 324رنز بنائے گئے جس میں دنیش کارتک 94رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ پانڈیا 80سکور کے ساتھ دووسرے ،دھون 64 کے ساتھ تیسرے اور جدیجہ 32رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین نے تین ،سنزمل اسلام نے دو اور مسفتیز الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close