کھیل و ثقافت

بابر اعظم اور محمد رضوان نے رنز کے ساتھ ساتھ ریکارڈز کے بھی انبار لگادیے

بابر اعظم اور محمد رضوان نے رنز کے ساتھ ساتھ ریکارڈز کے بھی انبار لگادیے۔

کراچی میں کھیلے گئے  سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں  پاکستانی اوپنرز  ویسٹ انڈین بولرز کو کسی خاطر میں نہ لائے اور 158 رنز کی شاندار شراکت داری بنائی۔

دونوں بیٹرز کے درمیان یہ ریکارڈ چھٹی سنچری رنز کی پارٹنرشپ تھی۔

محمد رضوان نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابراعظم نے 79 رنز بنائے ۔

محمد رضوان ایک سال میں2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے جبکہ بابر ایک سال میں 20 ٹی ٹوئنٹی ففٹیاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close