کھیل و ثقافت

انگلش ویمن کرکٹر بھی رضوان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں

سابق انگلش ویمن کرکٹرمحمد رضوان کی منتظر ہیں۔

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے انگلش کاؤنٹی سسکس سے معاہدے کے بعد سابق انگلش ویمن کرکٹر بھی رضوان سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔

محمد رضوان کے سسکس کرکٹ کے ساتھ معاہدے پر سارہ ٹیلر نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ محمد رضوان سے سیکھنے کی منتظر ہیں۔

سارہ ٹیلر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ محمد رضوان سے سیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتی، بہت ہی شاندار معاہدہ ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹر اپریل میں دورہ آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ میں کاؤنٹی جوائن کریں گے، محمد رضوان سسکس کو کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

اس حوالے سے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سسکس جوائن کرنے پر خوش ہوں، ٹیم کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار سسکس کا نوجوان اسکواڈ کافی اچھی پرفارمنس پیش کرے گا۔

 

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close