کھیل و ثقافت

بھارت سے شکست، وجوہات جاننے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کے بعد پی سی بی نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست کے بعد تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے ۔ سی ای او سبحان احمد، ہارون رشید اور مدثر نذر پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بھارت کے خلاف شکست کی وجوہات جاننے کی کوشش کرے گی۔

کمیٹی ٹیم منیجمنٹ اورپلیئرزسے انٹرویو کے بعد اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی جلد از جلد وجوہات کا تعین کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی شہریار خان کو آگاہ کرے گی۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کو میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں ہی بھارت نے 124 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی، پاکستان ٹیم بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ہر شعبے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائی تھی اس پرسابق کرکٹرز اور عوام کی جانب سے شدید تنقید کی گئی جس کے بعد پی سی بی نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close