انڈر 19 ایشیا کپ : بھارت تیسری بار کامیاب
دبئی : انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بھارت نے 8 ویں بار جیت لیا۔
فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو شکست سے دو چار کیا اور لگاتار تیسری بار اور مجموعی طور پر 8ویں مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرلی۔
بارش سے متاثرہ فائنل میں بھارت نےحریف سری لنکن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔
بارش کی وجہ سے سری لنکن اننگز کو 38 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، جس نے 9 وکٹوں پر 106 رنز بنائے۔
بعدازاں بھارت کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 32 اوورز میں 102 رنز کا ہدف ملا جو اُس نے ایک وکٹ کے نقصان پر 21 اعشاریہ 2 اوورز میں حاصل کرلیا۔
بھارت نے سیمی فائنل میں بنگلادیش اور سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کی تھی۔
انڈر 19 ایشیا کپ کی تاریخ میں سری لنکا نے پانچویں مرتبہ فائنل کھیلا ہے اور وہ ہر بار شکست سے دوچار ہوئی۔
بھارت نے سری لنکن ٹیم کو 1989، 2003، 2016، 2018 اور 2021 کے فائنل میں ہرایا۔
بھارت اور پاکستان ایک مرتبہ ایشیا کپ کے مشترکہ فاتح قرار پائے تھے جبکہ بھارت نے دیگر 2 فائنل میں سے ایک بار پاکستان اور ایک بار بنگلادیش کو شکست دی تھی۔
2017ء میں کھیلے گئے انڈر19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فاتح افغانستان رہا تھا جبکہ پاکستان ٹیم رن اپ قرار پائی تھی۔