کھیل و ثقافت

ایشز سیریز آسٹریلیا نے اپنے نام کر لی

ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 146 رنز سے ہرا کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی۔

سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 271 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

انگلینڈ کے زیک کرولی 36 اور رائے برنس 26 رنز کےساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز، اسکاٹ بولینڈ اور کیمرون گرین نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگ میں 303 اور دوسری میں 155 رنز بنائے تھے۔

جواب میں انگلینڈ کی ٹیم کی بیٹنگ لائن کوئی نمایاں کارنامہ انجام نہیں دے سکی اور پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 188 جبکہ دوسری میں 124 رنز بناسکی۔

آسٹریلیا نے 5 ٹیسٹ کی سیریز 0-4 سے جیت لی، ٹریوس ہیڈ کو شاندار بلے بازی کی بدولت نہ صرف میچ کا بلکہ 357 رنز اسکور کرنے پر سیریز کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close