کھیل و ثقافت

2022ء میرا آخری ٹینس سیزن ہوگا

میلبرن: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

میلبرن میں میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ 2022ء میرا آخری ٹینس سیزن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی کئی وجوہات ہیں، لیکن سادہ سی بات یہ ہے میں نہیں کھیلوں گی۔

بھارتی ٹینس اسٹار نے مزید کہا کہ میری ریکوری طویل ہورہی ہے اب مجھے 3 سال کے بیٹے کا بھی سوچنا ہے، جس کے ساتھ زیادہ سفر کرکے اسے بھی خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرے گھٹنے مجھے تکلیف دے رہے ہیں، جسم ساتھ نہیں دے رہا، میں ہارنے کی کوئی وجہ نہیں بتا رہی۔

ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close