کھیل و ثقافت

انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کارڈف: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اورانگلش ٹیم نے6 وکٹوں کے نقصان پر162 رنزبنا لیئے ہیں۔ انگلینڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایلکس ہیلز تھے جو کہ 34 کے مجموعی اسکور پر 13 رن بنا کررومان رئیسں کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، 80 رنزپرانگلینڈ کی دوسری وکٹ گری جب بیریسٹو 43 رنزپرحسن علی کا شکار ہوئے۔

انگلش ٹیم کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی روٹ تھے جو کہ 46 رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے۔141 کے مجموعی اسکورپرحسن علی نے انگلش کپتان مورگن کو بھی پویلین بھیج دیا انہوں نے 33 رنز بنائے، ان کے بعد 148 کے مجموعے پربٹلر بھی 4 رنز بنا کر چلتے بنے انہیں جیند خان نے آؤٹ کیا۔ 162 رنز پر معین علی بھی 11 رنز بنا کر جنید خان کا شکار ہوگئے۔

قومی ٹیم کے گزشتہ میچ کے فاتح سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد عامر کو کمر میں درد کی شکایت کے باعث لیفٹ آرم پیسر رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ فہیم اشرف کی جگہ شاداب خان کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، جنید خان اور رومان رئیس شامل ہیں۔ انگلش ٹیم میں جیسن رائے کی جگہ جونی بیئراسٹو کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ میزبان الیون وکٹ کیپر بیٹسمین جونی بیئر اسٹو، الیکس ہیلز، جوئے روٹ، ایون مورگن، بین اسٹوکس، جوز بٹلر، معین علی، عادل رشید، لیام پلنکٹ، مارک ووڈ اور جیک بال پر مشتمل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close