وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی ایک اور کامیابی
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے۔
کرکٹ کی تاریخ میں بے شمار ریکارڈز حاصل کرنے کے بعد محمد رضوان نے اب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کے کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، آسٹریلیا کےمچل مارش، انگلینڈ کے جوز بٹلر اور سری لنکا کے ہسا رنگا سمیت 4 کھلاڑیوں کو نامزد کیا تھا، تاہم گزشتہ برس اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت محمدرضوان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئرکاایوارڈ جیت لیا۔
2021 میں محمد رضوان نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف پاکستانی ٹیم کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا بلکہ متعدد ریکارڈ بھی اپنے نام کئے، انہوں نے ایک سال میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہزار سے زائد اور مجموعی طور پر مختصر طرز کے میچز میں 2 ہزار رنز بنانے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا۔
کئی ریکارڈ پاش پاش کرنے والے پاکستانی بلے باز نے رواں سال صرف 29 میچز میں 73 اعشاریہ 66 کی اوسط سے 1326 رنز بنائے، جب کہ مخالف ٹیموں کے 24 کھلاڑیوں کو اپنی بہترین وکٹ کیپنگ کی بدولت پویلین واپس بھیجا، انہوں نے اس سال 42 چھکے اور 119 چوکے لگا کر نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔