کھیل و ثقافت

کتناسکور ہوتو پاکستان کو ہرانے کے لئے کافی ہوگا؟اماراتی ٹیم کے کوچ عاقب جاوید کا ایسا دعویٰ کہ پاکستانیوں کو پریشان کردیا

دبئی : متحدہ عرب امارات کے کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ اگر 100 یا اس سے زیادہ سکور کرلیا جائے تو یہ پاکستانی ٹیم کو ہرانے کے لئے اچھا سکورہوگا۔

میچ شروع ہونے سے قبل عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اگر ان کی ٹیم 100تک سکور بنالے گی تو وہ اچھادفاع کرلیں گے اور پاکستانی بیٹنگ کو مشکلات سے دوچار کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وکٹ باؤلنگ کے لئے سازگار ہے اور پاکستانی بیٹنگ بھی زیادہ پراعتماد نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ وہ نیچرل گیم کھیلیں کیونکہ ہمارے پاس ہارنے کے لئے کچھ نہیں اور دباؤ پاکستان پر ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close