Uncategorized
عامر لیاقت کا اب جو کچھ بھی ہے دانیہ کا ہے ، والدہ کا دعویٰ
دانیہ ملک کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت کا اب جو کچھ بھی ہے دانیہ کا ہے
ٹک ٹاکر دانیہ ملک کی والدہ کی جانب سے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لیے انٹرویو دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے داماد، عامر لیاقت اپنی زندگی میں یہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنی پہلی دو بیگمات اور بچوں کو اُن کا حصہ دے چکے ہیں، اُن کا حق ادا کر چکے ہیں، اب جو کچھ بھی ہے دانیہ کا ہے۔
دانیہ ملک کی والدہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت اپنی زندگی میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ دانیہ ملک میری بیوی ہے، میں اپنی ساری جائیداد اب اسے دوں گا۔
دانیہ ملک کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہم نے عدالت میں کسی قسم کی جائیداد کا دعویٰ نہیں کیا ہے، بس تنسیخِ نکاح کا دعویٰ کیا تھا، اُس پر فیصلہ ہونے سے قبل ہی عامر لیاقت کی وفات ہو گئی، دانیہ ملک عامر لیاقت کی بیوہ ہے۔