FeaturedUncategorizedاسلام آباد

دنیا آج انسانی حقوق کا دن منائے گی؟ انسانی حقوق کا عالمی دن سیاہ دن بن چکا ہے : شیری رحمٰن

 اسلام آباد: ایک طرف دنیا انسانی حقوق کا عالمی دن منارہی ہے اور دوسری طرف فلسطین میں نسل کشی جاری ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمٰن نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ایک طرف دنیا انسانی حقوق کا عالمی دن منارہی ہے اور دوسری طرف فلسطین میں نسل کشی جاری ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق ہزاروں بے گھر لوگوں کو اب تک کوئی پناہ گاہ نہیں ملی، ان تمام حقائق کے باوجود کیا دنیا آج انسانی حقوق کا دن منائے گی؟ انسانی حقوق کا عالمی دن سیاہ دن بن چکا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں 17ہزار 700 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا جبکہ 50 ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہیں اور غزہ کی 85 فیصد آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close