Uncategorized

نواز شریف کا آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے معاملے پر رد عمل سامنے آگیا

مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کو لکھے جانے والے خط کے معاملے پر رد عمل سامنے آگیا۔

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کوخط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے، کوئی سیاسی جماعت یا فرد ایسا خط نہیں لکھ سکتا، آئی ایم ایف کو جنہوں نے خط لکھا یہ ان کا وطیرہ ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ کوئی اور شخص ایسا نہیں کرسکتا جو بانی پی ٹی آئی نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو خط لکھا نتیجہ خود ہی اخذ کرلیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close