Uncategorized
چوہدری پرویزالہیٰ ناسازی طبیعت کے باعث جیل سے اسپتال منتقل
رہنما پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کو ناسازی طبیعت کے باعث اڈیالہ جیل سے پمزاسپتال منتلق کردیا گیا۔
جیل حکام کے مطابق پرویزالہیٰ چند روز قبل جیل میں گرنے سے زخمی ہوئے تھے، چوہدری پرویز الٰہی کے سر، کمراور آنکھ پر زخم آئے تھے، چوہدری پرویزالہیٰ کا معمول کے مطابق طبی معائنہ کرایا جائے گا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چند روز قبل اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہوگئے تھے۔گرنے کی وجہ سے پرویز الہٰی کے سر، کمر اور آنکھ پر زخم آئے تھے۔