Uncategorized

کویت کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ، 40 بھارتی مزدور ہلاک

کویت کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 40 ہندوستانیوں سمیت 50 مزدور ہلاک ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کویتی شہر منگاف میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والے 50 افراد میں کم از کم 40 ہندوستانی شامل ہیں۔

آگ بدھ کو ایک عمارت میں لگی جہاں درجنوں مزدور رہائش پزیر تھے۔

واقعہ میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق جنوبی ہندوستان کی ریاستوں کیرالہ اور تامل ناڈو سے ہے جبکہ 50 کے قریب ہندوستانی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے فلپائنی حکام کے حوالے سے بتایا کہ تین فلپائنی بھی مارے گئے ہیں اور زخمیوں میں فلپائنی اور نیپالی مزدور بھی شامل ہیں۔

ایک سینئر پولیس افسر نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ آگ لگنے کے وقت عمارت میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

اے ایف پی کی خبر کے مطابق اصل مرنے والوں کی تعداد 49 تھی لیکن جمعرات کو وزیر خارجہ عبداللہ ال یحییٰ نے کہا کہ ایک شخص رات کو مرا۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں مودی نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری تمام ہمدردیاں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے قریبی عزیزوں کو کھو دیا ہے اور میری دعا ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سفارت خانہ صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے اور حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close